سرینگر//اطلاعات میں جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر تعینات ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کشی کرلی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق موہت کمار نامی اس اہلکار کا تعلق بنیادی طور پر16گرینیڈیئرس سے تھا تاہم وہ اس وقت 39آر آر میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا اور وہ منکوٹ سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات تھا ۔مذکورہ اہلکار نے خود پر گولی چلائی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
یہ آج رونما ہونے والا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل آج صبح ہی کپوارہ میں تعینات ایک بی ایس ایف اہلکار نے سروس رائفل کا استعمال کرکے خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھایا۔