سری نگر// کورونا کیسز میں نمایاں اضافے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ سے تین دنوں کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں 21 سے 23 اگست تک پابندیاں نافذ رہیں گی۔
لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر ضلع میں جمعہ کے روز تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی تاہم نجی گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔