سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے مزید654کیس سامنے آئے۔ان میں سے 540کیس وادی کشمیر جبکہ114کیس صوبہ جموں سے ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد31371تک بڑھ گئی ہے۔آج ظاہر ہونے والوں کیسوں میں49مسافر بھی شامل ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق سرینگر سے آج206، بارہمولہ سے 51،پلوامہ سے33،بڈگام سے68،اننت ناگ سے45،کولگام سے40،کپوارہ سے29،بانڈی پورہ سے52،گاندر بل سے16، جموں ضلع سے63،راجوری سے3،کٹھوعہ سے11،اُدھمپور سے13،رام بن سے2،سانبہ سے2،ڈوڈہ سے11،پونچھ سے2،ریاسی سے2اور کشتواڑ سے5کیس سامنے آگئے۔
اعدا و شمار کے کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں 580کورونا متاثرین صحتیاب ہوگئے۔