سری نگر// وادی کشمیر کی تمام بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں پانچ ماہ بعد نماز جمعہ کی ادائیگی سے محراب ومنبر گونج اٹھے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر وادی کشمیرمیں قریب پانچ ماہ تک عبادت گاہیں بند رہیں جنہیں 16 اگست کو کھول دیا گیا۔
پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد، جس میں غالباً وادی کا سب سے بڑا جمعہ اجتماع منعقد ہوتا ہے، میں بھی نماز جمعہ قریب پانچ ماہ بعد ادا کی گئی۔
اس کے علاوہ درگاہ حضرت بل اور ضلع و تحصیل سطحوں کی سبھی مرکزی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی ۔
نماز سے قبل اور اختتام پر لوگوں نے گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگیں۔