ماسکو //روس کے اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی اینڈ بایوٹیکنالوجی ویکٹر کی جانب سے تیار کی جارہی کورونا وائرس کی ویکسین کے طبی تجربے میں حصہ لینے والے سبھی رضاکار ویکسین دئے جانے کے بعد صحت مند ہیں اوربہتر محسوس کررہے ہیں۔روسی فیڈریشن روس پوٹریبینڈزر نے جمعہ کو کہا’’تجربے میں شامل تمام شرکاء کو ویکسین دی گئی ہے ۔
پہلے مرحلہ میں 14 افراد کو ویکسین دی گئی اور دوسرے میں 43 رضاکاروں کو۔اس کے علاوہ پلیسیبو کنٹرول گروپ کے مزید 43 رضاکاروں کو ویکسین دی گئی۔روس پوٹر اینڈزر نے کہا 100 رضاکاروں میں سے چھ کو انجیکشن والے مقام پر تھوڑا سا درد محسوس ہوا لیکن دیگر کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا’’ہمارامنصوبہ اس سال ستمبر میں کلینکل تجربہ مکمل کرلینے کا ہے ۔‘‘