جالندھر// پنجاب کے ترنتارن میں پاکستان کے ساتھ متصل بین الاقوامی سرحد پر ہفتہ کو بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ساتھ مڈبھیڑ میں پانچ درانداز مارے گئے۔
جائے وقوع سے ایک اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی ہے۔
بی ایس ایف کے اعلی افسر نے بتایا کہ سکیورٹی دستوں نے سرحد کے نزدیک کچھ لوگوں کی مشتبہ سرگرمیاں دیکھی اور انہیں للکارا جس کے بعد دراندازوں نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ میں پانچ در انداز مارے گئے۔