سری نگر//گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان نے ہفتہ کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں یہ عہد دہرایا کہ وہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے یک جٹ ہو کر لڑیں گے۔
انہوں نے مشترکہ بیان میںکہا ” ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری تمام سیاسی سرگرمیوں کا محور جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی ہوگا“۔
یاد رہے کہ مرکز ی حکومت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی سے ایک روز قبل بی جے پی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں کے رہنما نیشنل کانفرنس صدرفاروق عبداللہ کی گپکار رہائش گاہ پر جمع ہوئے تھے اور 'گپکار اعلامیہ' جاری کیا تھا۔