سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر پیر کو ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
ایک دفاعی ترجمان کے مطابق گولہ باری کا آغاز پاکستان کی طرف سے ہوا اور بھارتی افواج نے اس کا ”موثر“ جواب دیا۔
آر پار گولہ باری کا یہ وقعہ سندربنی سیکڑ میں آج دن کے ڈیڑھ بجے پیش آیا اور آخری اطلاعات ملنے تک اس کا سلسلہ جاری تھا۔
ترجمان کے مطابق اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔