سری نگر// جموں و کشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم کے بینر تلے عارضی ملازموں نے اپنے مطالبات کو لے کر پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں احتجاج مظاہرہ کیا۔
احتجاجی ملازمین، جنہوں نے کفن نما کپڑے زیب تن کر رکھے تھے، نے جب احتجاجی جلوس کی صورت میں ریذیڈنسی روڑ پر مارچ کرنے کی کوشش کی تو وہاں پہلے سے موجود جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے فورم کے لیڈران سمیت قریب بیس ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
احتجاجی ملازمین 'آواز دو ہم ایک ہیں، عارضی ملازمین کے ساتھ انصاف کرو انصاف کرو، وی وانٹ جسٹس، تاناشاہی نہیں چلے گی' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔