سرینگر// ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے پیر کو شمالی ضلع میں پانچ روزہ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ کورونا وائرس میں مبتلاءکیسوں میں اضافہ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
ضلع کمشنر بارہمولہ نے اس ضمن میں ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسوں میں اضافے کو ملحوظ رکھتے ہوئے ضلع بھر میں دفعہ144کے تحت پابندیاں عاید کرنا انتہائی ناگزیر بن گیا ہے۔یہ پابندیاں25اگست سے شروع ہوکر اگلے پانچ دن تک جاری رہیں گی“۔
آرڈر میں مزید کہا گیا ہے ان ایام کے دوران ضلع بھر میں سبھی دکان، اورتجارتی مراکز بند رہیں گے۔آرڈر میں لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے سلسلے میں ضلع کے سبھی قصبہ جات کا نام لیا گیا ہے جن میں ضلع صدر مقام بارہمولہ ،سوپور،بٹن،کنزر،ٹنگمرگ،کریری،واگورہ،وترگام،روہامہ اور ڈھنگی وچھہ شامل ہیں۔
پورے ضلع میں سبھی قسم کے ٹرانسپورٹ کے چلنے پر بھی سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔