جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں صوبہ میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے بڑے پروجیکٹوں پر جاری کا م کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کومتنبہ کیاکہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔چیف انجینئر سی پی ڈبلیو ڈی ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ایچ سی ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈائریکٹر آئی ایس ایم اور متعلقہ محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران میٹنگ میں موجود تھے جبکہ فائنانشل کمشنرصحت و طبی تعلیم اتل ڈولو،ڈوڈہ، راجوری اور کٹھوعہ کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔دورا ن میٹنگ تعمیر اتِ عامہ ،جے کے پی ایچ سی، جے کے پی پی سی سی ، جے کے ایچ بی کی جانب سے ہاتھ میں لئے گئے بڑے پروجیکٹوں کے کام کی پیش رفت پر مفصل غور و خوض ہوا اور ان اہم کاموں کی فوری تکمیل پر زو ردیا گیا ۔ ان پروجیکٹوں میں ایمز وِجے پور ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور راجوری میں نئے میڈیکل کالج ، گاندھی نگر میں زچہ و بچہ ہسپتال ، جی ایم سی جموں سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ، اکھنو رمیں میڈیکل کالج و ہسپتال ، ایس ڈی ایچ کھور، ایس ڈی ایچ مڑھوا اور دیگر طبی اِ دارے شامل ہیں۔ جے کے پی ایچ سی ،جے کے پی سی سی،تعمیراتِ عامہ،اور جے کے ایچ بی کے افسران نے مشیر کو ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کے کاموں کی پیش رفت پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان میں چند کام مکمل کئے گئے جبکہ دیگر پروجیکٹوں پر کام شد و مد سے جاری ہے اور وہ بھی مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں گے ۔ متعلقہ افسرا ن نے مشیر کو بتایا کہ ایمز وِجے پور کی بڑی عمارت پر کام شروع کیا گیاہے جو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے جانکاری دی کہ احاطے کی فصیل بندی کام مکمل کیا گیاہے اور بجلی اور پانی کی ترسیل سے متعلقہ دیگر کام جاری ہے ۔تعمیراتِ عامہ کے افسروں نے مشیر کو جی ایم سی کٹھوعہ ، راجوری اورڈوڈہ پر جاری کام کی تفصیل دی ۔ متعلقہ افسرنے جانکاری دی کہ جی ایم سی کٹھوعہ اور راجور ی میں لڑکوں او رلڑکیوںکے لئے ہوسٹل عمارت اور اِنتظامی بلاک اگلے دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا جبکہ دیگر بنیادی ڈھانچہ عمارات مارچ 2021ء تک پایہ ٔ تکمیل تک پہنچیں گی۔اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے تعمیراتی ایجنسی کو کہا کہ وہ اپنے عملے اور مشینری کو متحرک کر کے ان کاموں کی رفتار میںسرعت لائیں تاکہ زمینی سطح پر مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ تمام رُکاوٹوں کو دور کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔اُنہوں نے تعمیراتی ایجنسی کے حکام کو پروجیکٹوں کی مؤثر نگرانی کے لئے پروجیکٹوں کے مقامات پر از خود دورہ کرنے کی ہدایت دی ۔مشیر بھٹنا گر نے متعلقہ افسروں کو عام پروجیکٹوں پر کام سے متعلق باقاعدگی سے پیش کرنے کے لئے کہا تاکہ اِن پروجیکٹوں کی تکمیل بروقت یقینی بنائی جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس ضمن میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔