سرینگر//ضلع ریاسی کے کھور مہور علاقے میں ایک خانہ بدوش گھرانے کے تین افراد مال مویشیوں سمیت ایک زمینی تودے کے نیچے آکر زندہ دفن ہوگئے۔
حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات کے دوران پیش آیا جب مذکورہ علاقے میں زور دار بارشیں ہورہی تھیں اور خلیل احمد نامی خانہ بدوش کے کنبے کے افراد ایک تودے کی زد میں آگئے۔
تودے کی زد میں آکر زندہ دفن ہو نے والوں میں خلیل، اُس کی اہلیہ رخسانہ بیگم اور محمد اسلم شامل ہیں۔
ایس ایچ او مہور انسپکٹر رتن سنگھ کے مطابق تینوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تودے کی زد میں آکر کچھ بھینسیں بھی لقمہ اجل بن گئی ہیں۔