سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاون نافذ کئے جانے کی وجہ سے منگل کے روز معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کی طرف جانے والی سڑک کو ٹنگمرگ میں ہی بند کر دیا گیا ہے۔
تاجر برادری نے انتظامیہ کی طرف سے ضلع میں دوبارہ لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے پر برہمی اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ نے گذشتہ روز ہی شمالی ضلع میں لاک ڈاو ن کیلئے آرڈر جاری کیا تھا۔