سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں منگل کو ایک درجن سے زیادہ افراد اُس وقت زخمی ہوگئے جب ایک بس، جس میں وہ سوار تھے، اُلٹ گئی۔
یہ حادثہ ہندوارہ کے بٹپورہ ماگام علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ بس ہندوارہ سے ماگام جارہی تھی جب یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق بس میں کم و بیش30مسافر تھے۔