سرینگر//سرینگر ۔جموں شاہراہ بدھ کو مسلسل دوسرے روز ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔شاہراہ کو گذشتہ روز بارشوں کے نتیجے میں زمینی تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کے بعد گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بارشوں سے دلواس نامی مقام پر شاہراہ کا ایک حصہ کھسک گیا ہے جس کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کو معطل کیا گیا۔شاہراہ کو بند کرنے کی ایک اور وجہ بانہال اور ناشری سیکٹروں میں پنتھیال،مونکی موڑ،ماروگ اور چندر کوٹ جگہوں پر زمینی تودے گر آنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آج بھی شاہراہ کھلنے کے امکانات معدوم ہیں۔