لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن ٹاپ ٹین بولر ز میں شامل ہوگئے، ۔آئی سی سی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ اوربھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے بابراعظم کا ٹیسٹ پلیئررینکنگ میں 5واں نمبر برقرار ہے، کپتان اظہر علی 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، اسٹیورٹ براڈا دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد عباس آٹھویں سے 13 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن نے 12 ویں پوزیشن سے چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایلیٹ 700 وکٹ کے کلب میں شامل ہوسکتے ہیں ۔38 سالہ اینڈرسن سے یہ قیاس لگائے جارہے تھے کہ وہ اس موسم گرما میں ، 600 وکٹیں لینے کے بعد کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔منگل کے روز پاکستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد اینڈرسن نے کہا کہ ان کے پاس ابھی بہت زیادہ کرکٹ باقی ہے اور وہ مستقبل میں 700 وکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔