سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔
ادھر موسلا دھار بارشوں کے باوصف تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل میں رکاوٹیں پڑی ہیں۔
اس دوران شمالی کشمیر میں 84 کلو میٹر طویل بانڈی پورہ – گریز روڈ پر مسلسل بارشوں کی وجہ سے پھسلن پیدا ہونے کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔