سرینگر// جموں میں جمعرات کو دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جن میں کٹھوعہ کا ایک سابق ایم ایل سی اور ایک خاتون شامل ہیں۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اور رکن پارلیمان جگل کشور شرماکا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا ہے۔
حکام کے مطابق سابق ایم ایل سی کٹھوعہ جی ایم سی جموں میں دوران شب جاں بحق ہوگیا جہاں وہ زیر علاج تھا۔اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ19اگست کو مثبت ظاہر ہوا تھا اور اس کی عمر90سال تھی۔یہ کٹھوعہ ضلع میں تیسری کورونا ہلاکت تھی۔
اس دوران آج صبح جی ایم سی جموں میں ایک70سالہ خاتون بھی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔وہ گڑی گڑھ ستواری کی رہنے والی تھی۔
ادھر بھاجپا لیڈر اور رکن پارلیمان جگل کشور کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا ہے۔وہ دلی سے جموں آیا تھا جہاں اُس کا نمونہ حاصل کیا گیا تھا۔