سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جمعہ کی صبح ایک48سالہ شہری ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
یہ حادثہ سوپور کے لالڈ علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق عبد الرشید گنائی نامی شہری سوپور۔ سرینگر شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کی زد میں آیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کی ہے۔