کنگن//سرینگر۔ لیہہ شاہراہ کو جمعہ کے روز آمدورفت کے لئے بحال کیا گیا ہے ۔ مذکورہ شاہراہ کوگذشتہ روز ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کپٹن موڈ زوجیلا پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں بارڈروڈ س آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر پسیاں ہٹاکر شاہراہ کو آمدورفت کے بحال کردیا۔
سونہ مرگ میں تعینات موٹر وہکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آج صبح سے ہی شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔