سرینگر//پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی ضلع شوپیان میں ایک میوہ باغ کے اندر ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی۔
یہ لاش ضلع کے دانگام علاقے میں پائی گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق لاش کو مقامی لوگوں نے پایا جنہوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
بعد ازاں پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ مذکورہ لاش کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔