سرینگر//پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی ضلع شوپیان میں ایک جو لاش بر آمد کی اُس کی شناخت کھنموہ سرینگر کے لاپتہ پنچ نثار احمد بٹ کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنچ نثار رواں ماہ کی19توریخ کو شوپیان گیا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹا۔
نثار کے اہل خانہ نے پہلے ہی اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
گذشتہ ہفتے جنگجوﺅں نے سوشل میڈیا پرایک آڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پنچ کو ہلاک کیا ہے اور وہ اُس کی لاش کو کورونا صورتحال کی وجہ سے نہیںلوٹائیں گے۔
اس سے قبل نثار کی لاش ضلع کے دانگام ، رتنی پورہ علاقے میں پائی گئی تھی جس کو بظاہر دفنایا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق لاش کو مقامی لوگوں نے پایا جنہوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
بعد ازاں پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر اس کی شناخت کرالی۔