سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کے روز فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم شروع ہوگیا۔یہ تصادم قصبہ شوپیان سے چند کلو میٹر دور کلورہ علاقے میں شروع ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے کلورہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گاوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران فورسز اور جنگجوﺅں کو آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔طرفین کے درمیان گولی باری کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
اس دوران فورسز کی بھاری کمک علاقے میں پہنچ گئی ہے جنہوں نے سبھی راستوں کو بند کردیا ہے