سرینگر//جموں کشمیرمیں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے696 نئے کیس سامنے آئے ۔اس طرح مرکزی انتظام والے جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد35831تک پہنچ گئی ہے۔
آج وادی کشمیر میں494جبکہ جموں صوبے میں202کیس سامنے آئے۔آج ظاہر ہونے والوں کیسوں میں106مسافر بھی شامل ہیں۔
ذرائع سے جو اعداد و شمار حاصل ہوئے ہیں اُن کے مطابق آج سرینگرمیں194،بارہمولہ میں40،پلوامہ میں57،بڈگام میں59،اننت ناگ میں31،بانڈی پورہ میں30،کپوارہ میں25،کولگام میں11،شوپیان میں9،گاندر بل میں38 کیس ظاہر ہوئے۔
اسی طرح جموں میں109،راجوری میں8،کٹھوعہ میں27،اُدھمپور میں23،سانبہ میں9،رام بن میں1،ڈوڈہ میں6،پونچھ میں8،ریاسی میں5اور کشتواڑ میں6 کورونا کیس سامنے آئے۔