سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئی شبانہ تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ زڈورہ نامی گاوں میں ہوئی اس جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاک ہونےکی بھی اطلاع ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
یہ تصادم اُس وقت شروع ہوا جب فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے زڈورہ کو دوران شب محاصرے میں لیا۔
ابھی فورسز ٹیم نے تلاشی آپریشن شروع ہی کیا تھا کہ چھپے جنگجوﺅں نے اُن پر گولیاں چلائیں۔دو طرفہ چلنے والی گولیوں میں تین جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہو اوراسے سرینگر میں قائم 92بیس اسپتال پہنچایا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔