نئی دہلی// ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وئارس کے 78 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 36.21 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔
تاہم صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے فعال کیسز محض 21.59 فیصد رہ گئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78512 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر3621245 ہوگئی ہے۔