سری نگر// شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوﺅں کی جانب سے کئے گئے ایک گرینیڈ دھماکے میں کم از کم چھ عام شہری زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں نے پیر کو دوپہر کے وقت قصبہ بارہمولہ میں آزاد گنج برج کے نزدیک فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا تاہم گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ عام شہری زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے میڈیکل کالج و ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔