سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس کے525نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں51مسافر بھی شامل ہیں۔
وادی کشمیر میں284 جبکہ جموں صوبے میں241 کورونا وائرس کے نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں۔اس طرح مرکزی زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد38223 تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آج سرینگر ضلع میں95،بارہمولہ میں14،پلوامہ میں36،بڈگام میں17،اننت ناگ میں26، بانڈی پورہ میں28،کپوارہ میں22، کولگام میں8، شوپیان میں2اور گاندر بل میں33 کورونا کیس سامنے آگئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں110،راجوری میں18،کٹھوعہ میں28،ا±دھمپور میں4،سانبہ میں12،ڈوڈہ میں13،پونچھ میں20،ریاسی میں12 اور کشتواڑ میں12کیس سامنے آگئے۔