سرینگر//سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بدھ کوبھدرواہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق 52سالہ امرت بھاردواج کوٹلی میں قائم بٹالین ہیڈ کوارٹر پر شبانہ ڈیوٹی انجام دینے کے بعد لوٹا اور خود کو گولی ماری۔
اُسے سب ضلع اسپتال بھدرواہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔وہ ریاست آسام کا رہنے والا تھا۔
اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ایس پی بھدرواہ راج سنگھ گوریا نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ آج صبح سات بجے پیش آیا۔