سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو سرینگر میں تازہ چھاپے مارے ہیں۔یہ چھاپے شہر کے دانتر کھاہ،بتہ مالو اور مندر باغ علاقوں میں مارے گئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق این آئی اے اہلکار وں نے سی آر پی ایف اور پولیس کے ہمراہ آر پار تجارت سے وابستہ رہے تاجروں کے رہائشی مکانوں پر چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔تلاشیوں کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیر میں2017سے درجنوں علیحدگی پسند لیڈران اورتاجروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔