Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کووڈ 19-اور عوامی لاپر واہی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 3, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
ایک نئی تحقیق کے مطابق بھارت میں اگر فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمدہوتا ہے تویکم دسمبر تک کم از کم 2لاکھ اموات کو روکا جاسکتا ہے۔امریکہ میں واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی چیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ اِویلی ویشن کی ایک سروے میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے پاس اموات کم کرنے کا موقعہ ہے ۔مذکورہ تحقیق کے مطابق اگر حکومت کی جانب سے وضع کردہ رہنماخطوط پر مکمل طور عملدرآمد کیاجاتا ہے تو معاملات مختلف ہوسکتے ہیں ورنہ صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے کیونکہ بھارت میں ابھی بھی کووڈ 19- عروج پر پہنچنا باقی ہے اور ملک کی ایک بڑی آبادی کو اس وائرس سے خطرہ لاحق ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر لاک ڈائون قدغنوں میں یونہی نرمی برتنے کا سلسلہ جاری رہا اور لوگوں کی جانب سے فیس ماسک استعمال کرنے کا رجحان بھی موجودہ ہیت میں ہی رہا تو بھارت میں یکم دسمبر تک قریب پانچ لاکھ اموات ہوسکتی ہیں اور اس منظرنامہ میں کم ازکم 13ریاستوں میں دس ہزار سے زیادہ اموات ہوں گی اور ان ریاستوں میں جموںوکشمیر کو بھی شامل رکھاگیا ہے۔
 متذکرہ بالا تحقیق اگر چہ حوصلہ افزاء بھی ہے تاہم اس میں غور و فکر کا مواد بھی بدرجہ اتم موجود ہے ۔روز اول سے ہی ہم یہی بتاتے آرہے ہیں کہ خدا را کورونا کو ہلکا مت لیجئے او ر اس سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو بچانے کی کوشش کریں لیکن بدقسمتی سے کہنا پڑرہاہے کہ ہم اپنی ِ بے ڈھنگی چال بدلنے کا نام لے رہے ہیں۔آج بھی آپ باہر نکلیں تو دیکھتے ہیںکہ ہم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ماسک کا کہیں نام ونشان نہیں ہے اور سماجی فاصلے گئے تیل لینے ۔بازاروں میں بھیڑ بھاڑ رہتی ہے ،جو تھوڑا بہت پبلک ٹرانسپورٹ چلنے لگا ہے ،وہاں حکومتی ہدایات کے باوجود گاڑیاں سواریوں کو ٹھنسا ٹھنس بھری ہوئی ہوتی ہیں ۔مسافر گاڑیوں میں یاتو تمام سیٹیں بھری جاتی ہیں یا بسا اوقات اوور لوڈنگ بھی کی جارہی ہے حالانکہ سرکار کی واضح ہدایات ہیں کہ مسافر گاڑیاں صرف پچاس فیصد سواریاں ہی بھریں لیکن یہاں کوئی ماننے کو تیار نہیں ہے ۔جہاں ڈرائیور حضرات خطا کار ہیں تو وہیں عام لوگ بھی کم سزاوار نہیں ہیں کیونکہ وہ جان بوجھ کر اس ہجوم کا حصہ بن کر از خود بھیڑ بھاڑ کا باعث بن رہے ہیں۔
ظاہر ہے کہ یہ کوئی خوش کن صورتحال قرار نہیں دی جاسکتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں کووڈ انیس کے معاملات لگاتار بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں کیونکہ ہم احتیاطی تدابیر سے کوسوں دور ہیں۔ہمیں نہ اپنی پرواہ ہے اور نہ سماج کی ۔ظاہر ہے جس انسان کو اپنی پرواہ نہیں ہوگی تو وہ بھلا سماج کی پرواہ کیسے کرے۔تحقیق کہہ رہی ہے کہ اگر ہم فیس ماسک استعمال کریں اور سماجی فاصلے بنائے رکھیں تو ہم دو لاکھ اموات کو روک سکتے ہیں ۔یہ کوئی معمولی تعداد نہیںہے ۔ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہمارے معمولی سے اقدامات سے کتنا بڑا فرق پڑ سکتا ہے ۔تحقیق کہتی ہے کہ اگر موجودہ روش ہی برقرار رہی تو پانچ لاکھ افراد کی موت کیلئے تیار رہیں تو قطعی کوئی اچھی صورتحال قرار نہیں دی جاسکتی ہے ۔
حکومت بلا شبہ اپنی طرف سے بار بار احتیاطی تدابیر کی تشہیر کررہی ہے اور عوام پر زور دے رہی ہے کہ وہ ان پر عمل پیرا ہوجائیں لیکن بالآخر عوام کو ہی ان تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔اگر عوام حکومتی ہدایات کو خاطر میں نہ لائے تو اُس کا کیا کیاجاسکتا ہے ۔ظاہر ہے کہ ایسا کرکے ہم اپنی تباہی کا سامان کررہے ہیں اور اس صورت میں ہمیں انتہائی بدترکن صورتحال کیلئے تیاررہناچاہئے تاہم بہتر ہے کہ ایسی صورتحال سے بچا جائے ۔بچا کیسے جاسکتا ہے؟ بچا صرف اسی صورت میں جاسکتا ہے جب ہم اپنی جان کی پرواہ کریں کیونکہ جب ہم اپنی جان کی پرواہ کریں گے تواس سے خود بخود سماج بچ جائے گا کیونکہ جب افراد بچیںگے تو سماج کا بچنا طے ہے۔
اُمید کی جانی چاہئے کہ لوگ اس وائرس کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اس کو مذاق نہیں سمجھیں گے بلکہ اس کا خوف کھاتے ہوئے اپنے معمولات جاری رکھیں گے ۔کمانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی سرکار کہتی ہے کہ آپ لوگ اپنے معمولات سے باز رہیں۔سرکار کی بس ایک ہی التجا ہے کہ اپنے معمولات کے دوران احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اور یہ احتیاط کا دامن تھامے رہنا اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔اگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تو کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے تاہم اگر ہم نے من مانی یونہی جاری رکھی تو اس کے وار سے بچنا محال ہے ۔فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہمیں کیا چاہئے تاہم عقلمندی اسی میںہے کہ ہم کورونا کو حاوی نہ ہونے دیں اور عقل و دانش سے کام لیکر تمام ضروری احتیاطی اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے اس کو شکست سے دوچار کریںجس میں ہم سب کی بھلائی کا راز مضمر ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?