بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ میں پٹن علاقہ کے یدی پورہ گاوں میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوئی اُس میں ابھی تک ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا، جبکہ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مارے گئے جنگجوکی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل یدی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم کے ابتدائی وقت میں ایک فوجی میجر زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ29 آر آر سے وابستہ زخمی فوجی میجر جس کی شناخت روہت مہرا کے بطور ہوئی ہے، کو 92 بیس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ملنے پر فوج کی 29 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیوں کے تبادلے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔