سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں شبانہ پابندیوں کی آڑ میں نقب زنوں نے مختلف مقامات پر کم سے کم سے چھ دکانوں کو لوٹ لیا۔یہ واقعہ گذشتہ شب کے دوران پیش آیا جس میں نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کی اشیا لوٹ لیں۔
اطلاعات کے مطابق لٹیروں نے مین چوک میں قائم فیاض احمد شاہ، جان محمد پرے اور محمد اقبال راتھر کی دکانوں سے دپٹے، تحفے اور ریڈی میڈ گارمنٹس لوٹ لئے۔
اسی طرح نقب زنوں نے اقبال مارکیٹ میں موبائیل فونوں کی دو دکانوں اور تحصیل روڑ پر قائم ایک الیکٹرانک دکان کو لوٹ لیا۔
اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ نقب زنوں نے اقبال مارکیٹ اور تحصیل روڑ پر کئی دکانوں کے تالے بھی توڑدئے۔
دریں اثناءپولیس نے گذشہ شب پیش آئی ان وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔