سرینگر//شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں جمعہ کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جاری معرکہ آرائی میں دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔ اس طرح اس تصادم میں ابھی تک دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایک جنگجو جاں بحق اورفوج کا ایک میجر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔
یہ معرکہ آرائی یدی پورہ گاوں میں جاری ہے جس میں نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ابھی تک دو جنگجو جاں بحق جبکہ ایک فوجی میجر اور ایک ایس پی او زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی فوجی میجر کی شناخت روہت مہرا جبکہ زخمی ایس پی او کی شناخت نصیر احمد کے طور ہوئی ہے۔ فوجی آفیسر 92بیس اسپتال جبکہ پولیس اہلکار سکمز صورہ میں زیر علاج ہے۔
قبل ازیں جنگجوو¿ں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ملنے پر فوج کی 29 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے یدی پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیوں کے تبادلے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔