سرینگر// حکومت نے جمعہ کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1047نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے 554کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 493کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد40,990تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت کے دوران صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 12کووِڈ مریض بھی فوت ہوجس میں صوبہ جموں کے 03اور صوبہ کشمیر کے 09شامل ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے40,990معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے8800سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک31,435اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد755تک پہنچ گئی ،جن میں سے 674کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور81کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
اِس دوران آج مزید.676شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے131اور کشمیر صوبے کے 545اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1031316ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 04ستمبر2020ءکی شام تک 990326نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔