سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ہفتہ کو پولٹری لیجانے والی ایک گاڑی لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
مذکورہ گاڑی رامسو سے رام بن جارہی تھی جب وہ ڈگڈول کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 400فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر بچاو ٹیم اور رضا کار پہنچ گئے جنہوں نے دو لاشوں کو ضلع اسپتال رام بن پہنچایا۔
مرنے والے افراد کی شناخت 32سالہ رووف احمد(ڈرائیور) اور محمد عثمان منہاس ساکنان مگھر کوٹ، رامسو کے طور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں سینکڑوں مرغ بھی مرگئے۔