سرینگر//جموں صوبے کے پولیس حکام نے ہفتہ کو پولیس سٹیشن اکھنور اُس وقت بند کرنے کے احکامات صادر کئے جب مذکورہ تھانے کے سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت6اہلکار کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے۔
سب ڈویژنل پولیس آفیسر اکھنور اجے شرما کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی کے این او نے لکھا کہ اکھنور پولیس سٹیشن اور پلن والا پولیس پوسٹ کواگلے احکامات تک بند کیا گیا ہے۔
اکھنور پولیس سٹیشن میں تعینات ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار اور پلن والا پوسٹ میں تعینات تین اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ گذشتہ روز مثبت ظاہر ہوئے تھے۔