سرینگر//پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔
یہ معرکہ آرائی کپوارہ میں دانا بہک نامی جنگلی علاقے میں پیش آئی ہے جہاں فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز اہلکاروں کا آمنا سامنا اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
فورسز نے علاقے کا محاصرہ سخت کیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔