سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال ہر گذرنے والے دن کے ساتھ سنگین سے سنگین تر ہوتی جارہی ہے۔ہفتہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں1251نئے کیس سامنے آئے جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔ ان کیسوں میں 86مسافر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ظاہر ہونے والے کیسوں میں512کا تعلق وادی کشمیر جبکہ739کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے 42241تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر سے181،بارہمولہ سے 51،پلوامہ سے 40،بڈگام سے 69،اننت ناگ سے35،بانڈی پورہ سے12،کپوارہ سے 54،کولگام سے3،شوپیان سے4اور گاندر بل ضلع سے63کیس سامنے آئے ۔
اسی طرح جموں ضلع سے آج520،راجوری سے22،کٹھوعہ سے27،اُدھمپور سے72،سانبہ سے23،رام بن سے19،ڈوڈہ سے27،پونچھ سے11،ریاسی سے2اور کشتواڑ ضلع سے16کورونا وائرس متاثرین سامنے آئے۔