سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے پیر کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے انعقاد کیلئے چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا۔
پرنسپل سیکریٹری برائے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیرج گپتا کی طرف سے جاری ایک آرڈر میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں چونکہ سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم ایم سی) کے الیکشن نہیں ہوپارہے ہیں،اس لئے حکومت ان انتخابات کے انعقاد کیلئے چھ ماہ کی توسیع کرتی ہے۔
یاد رہے کہ ایس ایم سی میئر کا عہدہ16جون2020کو خالی ہوا اور اس کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ماہ کے اندر پُر کیا جاتا تھا۔