سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے کاوسہ علاقے میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد کاوسہ خالصہ علاقے میںمشترکہ طور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
جیسے ہی فورسز نے گھر گھر تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے اُن پر گولیاں چلائیں۔اس موقع پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اس طرح معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے معرکہ آرائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔