سرینگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میںسکول ایجو کیشن محکمہ نے ضلع انتظامیہ سے طالب علموں کی آوٹ ڈور کلاس ورک شروع کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
چیف ایجو کیشن آفیسر اننت ناگ عبد الرب شاد نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ محکمہ تعلیم نے انتظامیہ سے کھلے مقامات میں طالب علموں کی کلاسز لینے کے سلسلے میں اجازت طلب کی ہے۔
شاد نے کہا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ طالب علموں کی کلاس ورک شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ ہر اُس احتیاطی تدبیر پر عمل پیرا ہونگے جس کی ہدایت وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے دور دراز علاقوںمیں فی الوقت صرف کیمونٹی کلاسز چل رہی ہیں۔