سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89706 نئے کیس ظاہر ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد4370129 ہوگئی ہے۔
وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی74894 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد3398845 ہوگئی ہے۔)مشمولات یو این آئی)