بارہمولہ //شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے پر دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا جو رواں ہفتے کا اپنی نوعیت کا دوسرا واقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ بارودی مواد مسافر سٹاپ چتلورہ وترگام رفیع آباد علاقے میں بر آمد ہوا جہاں اس کو ایک ڈبے میں چھپایا گیا تھا اور جس کا پتہ فوسز کی ایک گشتی پارٹی نے لگایا۔
اس موقع پر فورسز نے بم ڈسپوزل اسکارڈ طلب کیا تاکہ بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جاسکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ہی کپوارہ ضلع میں بھی فورسز نے تین روز قبل دھماکہ خیز مواد برآمد کیاتھا جس کو بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔