سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں جمعرات کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان لقمہ اجل جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک کار نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر تین افراد کو شدید زخمی کیا۔
زخمی افراد میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دیگر دو کا علاج ضلع اسپتال پلوامہ میں جاری ہے۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت یونس احمد تانترے ولد غلام محمد تانترے ساکن نائینہ پلوامہ کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے۔