سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو 1467نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں682کیس وادی کشمیر جبکہ785کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے اور ان میں 62مسافر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد59711تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں233،بڈگام میں89،بارہمولہ میں53،پلوامہ میں28،اننت ناگ میں78،کپوارہ میں47،بانڈی پورہ میں55،کولگام میں14،گاندر بل میں75جبکہ شوپیان ضلع میں 10کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں210،اُدھمپور میں82،راجوری میں88،کٹھوعہ میں75،سانبہ میں69،پونچھ میں75،رام بن میں18،ڈوڈہ میں97،ریاسی میں27اور کشتواڑ ضلع میں44کیس سامنے آئے۔