سرینگر// خانیار پولیس نے 15گھنٹوں کے دوران چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے 2 چوروںکو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مال مسروقہ برآمد کیا ۔پولیس اسٹیشن خانیار میں 18نومبر (جمعہ ) کو شائستہ ارشاد جان زوجہ ارشاد احمد ساکنہ مخدم پورہ نوشہرہ صورہ نے شکایت درج کرائی لہ وہ د ستگیر صاحبؒ خانیارمیں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے آئی جس دوران 2نامعلوم خواتین چوروں نے ان کا سونے کا کنگن جس کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار روپے تھی ،اڑا لی اور فرار ہوئیں ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 71/20 درج کیا اور تفتیش کا عمل شروع کیا۔دوران تفتیش پولیس نے دو مشتبہ خواتین کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ خواتین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔پولیس نے ان کی تحویل سے سونے کا کنگن برآمد کیا ۔گرفتار شدہ خواتین کی شناخت کاجلان عرف مسکان عرف کاجل زوجہ سمیر احمد شیخ اورسلمہ زوجہ محمد اقبال شیخ ساکنان چچلورہ ماگام کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں خواتین کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کی ہے۔