Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 20, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

سپنا

ہاں میں نے بھی سنا ہے کہ میرا بھائی علیم خان اپنی بیٹی کی بات ماننے سے صاف انکار کر رہا ہے۔ وجہ کیا ہے؟ یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔ یہ بھی سنا ہے کہ خوشبو نے باپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کی خواہش پوری نہ کی گئی تو وہ خود کشی کرے گی ۔
عابد خان نے سگریٹ ایشٹرے میں مسلتے ہوئے بیوی سے کہا،اور علیم خان نے کہا ہے کہ وہ خود گولیوں سے بھرا  پستول بیٹی کو دے گا یا خود اس کے لیے زہر خرید کر لایے گا یا پھر خود اس کا گلا گھونٹ کر اس کا خاتمہ کرے گا۔
پتہ نہیں ایسا کیوں۔۔۔ذرا آپ ‌اپنے بھائی سے پوچھ لیں کہ وہ اپنی بیٹی پر ظلم کیوں کر رہا ہے۔ سکینہ بیگم نے شوہر سے کہا۔
دوسرے دن عابد خان نے اپنے بھائی سے پوچھ لیا۔
بھائی صاحب آپ  خوشبو کی شادی میں دیوار بن کر ‌کیوں کھڑے ہیں۔ بات کیا ہے۔ اونچ نیچ، امیری، غریبی،ذات پات مسلکی اختلاف یا  لڑکے میں کوئی نقص۔۔یا پھر۔۔۔
میں خوشبو کو کبھی اس شادی کی اجازت نہیں دوں گا چاہیے وہ خودکشی بھی کرے۔ سمجھتی کیا ہے وہ اپنے آپ کو۔ بڑی الٹرا ماڈرن لڑکی بن چکی ہے۔ ہمارے خاندان کا نام مٹی میں ملاے گی۔ سمجھتی کیا ہے وہ اپنے آپ کو۔۔۔۔
مگر بات کیا ہے۔ آپ کا پرابلم کیا ہے۔ کسی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے اور آپ کیا چاہتے ہیں۔ عابد خان نے اس کی بات کاٹ کر کہا۔
میں چاہتا ہوں کہ اس کی شادی ہو مگر۔۔۔۔
مگر کیا؟
مگر وہاں نہیں جہاں وہ بے وقوف لڑکی چاہتی ہے۔ وہ پاگل ہو گئی ہے
مگر پرابلم کیا ہے کچھ تو بتائیں!؟
پرابلم۔۔۔۔پرابلم یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔پرابلم سن کر تمہارے ہوش اڑیں گے زمین میں دھنس جاؤ گے۔۔
ایسی کیا بات ہے۔میں بھی تو سنوں۔
بات یہ ہے کہ تمہاری لاڈلی اور میری چہیتی بیٹی خوشبو اپنی سہیلی سپنا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
 

پازیٹیو۔۔۔نگیٹیو

سنٹرل لیبارٹری میں تعنیات محمد سلیم اپنے ہمسایہ نور علی کے گھر اس کے کووڑ ٹیسٹ کا نمونہ لینے گیا۔
گھر میں داخل ہوتے ہی نور علی کی بہو نے اس سے کہا؛
سلیم صاحب ہم لٹ گئے، جب سے بوڑھا کووڑ پازیٹیو ہوا تب سے اس‌پر اتنا خرچہ آگیا ہے کہ ہماری ساری جمع پونجی ختم ہوگئی اب ہم قرض لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔ سال بھر ہم نے صرف اُبلا ہوا ساگ کھایا اور اب بوڑھے کے لئے گوشت، مرغ، انڈے، پنیر، مچھلی، دودھ، سبزیاں، تازہ اور خشک میوے اور قیمتی دوایاں لا لا کر ہم کنگال ہوگئے ہیں۔ اب ہمارے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں بچی ہے اسلیے آپ سے گزارش ہے کہ اس بار اگر بوڑھے کی رپورٹ پازیٹو بھی آئے تو اسے نگیٹیو لکھنا۔
یہ سن کر محمد سلیم دوسری منزل میں گیا، جہاں بوڑھا نور علی چھت کے نیچے ایک تنگ و تاریک کوٹھری میں لیٹا ہوا تھا۔۔۔محمد‌سلیم کو دیکھتے ہی وہ سنبھل کر بیٹھا اور  اسکی طرف دیکھ کر کہا
بیٹا! تمہاری بڑی مہربانی ہوگی مجھے پازیٹیو ہی رہنے دینا۔۔۔۔
 
 
ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر
موبائل نمبر; 9 419004094
 

 

Contents
سپناپازیٹیو۔۔۔نگیٹیو
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دومیل بالتل میں امرناتھ یاتری بے ہوش ہوکر جاں بحق
برصغیر
مانسون اجلاس سے قبل انڈیا اتحاد کی ورچوئل میٹنگ، حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
برصغیر
’اردو ‘کو جان بوجھ کر نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
پونچھ میں 28جولائی سے شروع ہونے والی بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?