بارہمولہ //مرکزی جامع مسجد شیری بازار کواتوار کے روز عام نمازوں کیلئے کھول دیا گیا۔ افتتاحی نماز اور اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع نامور اسلامی مبلغ اور اسکالر مفتی مظفر احمد قاسمی مہتم دارالعلوم سوپور نے شرکت کی جس دوران انہوںنے پوری دنیا اور کشمیر کیلئے امن و امان کی دعا کی۔ اس دوران مسجد کی ذمہ داریاں انجام دے رہے محمد اکبر ڈار ، محمد یوسف لون اور خورشید احمد لون کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کی تعریف کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مسجد کی ایک منزل کو لاک ڈائون کے باوجود بالکل کم مدت میں مکمل کیا گیا ۔