گاندربل//اڈگنی بل شہامہ گاندربل میں میڈیا اور پولیس ٹیموںکے درمیان دوستانہ ٹی20کرکٹ میچ کھیلا گیا جو میڈیا ٹیم نے 21رنوں سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر ذرائع ابلاغ پر مشتمل نمائندوں کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور18اوور میں 2کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 186رن سکور کئے۔ ارشاد احمد نے51گیندوں پر 6چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ مقصود احمد نے 21گیندوں پر6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 50رن سکور کیا۔جیت کاہدف حاصل کرنے کیلئے اُتری پولیس ٹیم کو ابتدائی اوور میں ہی جھٹکا لگا اور3 وکٹیں جلدی گرگئیں۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں پولیس ٹیم نے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ میچ کے آخری 6گیندوںپر 38 رنوں کی ضرورت تھی تاہم پولیس ٹیم 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر صرف 165 رن ہی بناسکی۔